لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ بھٹو شہید عالم اسلام کے ایک عظیم لیڈر تھے۔اگر بھٹو شہید کی منتخب حکومت کا دھڑن تختہ نہ کیا جاتا اور ان کو پھانسی پر نہ لٹکاکا جاتا،تو آج پاکستان دنیا بھر کے مسلم ممالک کو لیڈ کررہا ہوتا۔ بھٹو کو شہید کرکے پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش کی گی تھی کیونکہ کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان ترقی کرے اور آگے بڑھے۔ہم بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل ان کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کریں گے۔