لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن عالم کے ٹھیکیدار اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی درندے کے ہاتھوں فلسطین میں تباہی کسی کو نظر نہیں آتی۔ بچوں کی چیخ وپکار کسی کو سنائی نہیں دیتی۔ ظالم اسرائیل کا ہاتھ توڑنے والا کوئی نہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت ہی کچھ غیرت کھائے۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی کے باعث فلسطینیوں کا مقدمہ کمزور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ محض بڑھکوں اور بیان بازیوں سے فرائض ادا نہیں ہو سکتے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطینیوں نے علم توحید ورسالت بلند کر رکھا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ فتح وکامرانی ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات ختم ہونے کو ہے۔ اسرائیل نیست ونابود ہو کر رہے گا اور فلسطینی بچوں، جوانوں، بوڑھوں، عفت مآب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
امن عالم کے ٹھیکیدار اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے:میاں جمیل
Apr 14, 2024