لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے بھی نوازا۔ یہ ملک اللہ تعالی کی بہت عظیم نعمت ہے۔ پاکستان بنانے کا مقصد پورا نہیں ہوسکا۔ اس ملک کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئیں۔ سودی نظام کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے۔ قرآن وہ کتاب ہے جس میں کوئی شق کی گنجائش نہیں۔یہی وہ کتاب ہے جس میں مسلمانوں کیلئے ہر طرح کی رہنمائی موجود ہے۔ اس استفادہ کرنا ہمارا کام ہے۔پاکستان ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیاتا کہ اسلام کا نظام نافذ کیا جاسکے۔ لیکن افسوس 75 سال گزرنے کے باوجود ہم پاکستان میں اسلام کا نظام نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اسی لئے ہم مسلسل پستی کا شکار ہیں۔ لوگ پر مہنگائی کا عذاب نازل ہے۔سود جیسا ناپاک معاشی نظام دھڑلے سے جاری ہے۔ہر مسلمان جانتا ہے کہ سود اللہ اور اس کے پیارے حبیب سے جنگ ہے اور یہ جنگ کوئی نہیں جیت سکتا۔جس دن ہم نے سود جیسے ناپاک نظام سے جان چھڑالی اور اللہ سے توبہ کرلی تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شاہ زنجان میں روحانی محفل سے خطاب میں کیا۔