نوید انتھنی کی خلیل طاہر سندھو سے ملاقات ڈپٹی سپیکر،سینیٹربننے پر مبارکبادیں

Apr 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھنی نے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے ڈپٹی سپیکر نوید انتھنی کا استقبال کیا۔ سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم اگسٹین،ایم پی اے طارق مسیح گل اور سونیا عاشر سمیت دیگر اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے۔سینیٹر خلیل طاہر نے نوید انتھنی کو ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دی جبکہ ڈپٹی سپیکر نوید انتھنی نے بھی خلیل طاہر سندھو کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پرسینیٹر خلیل طاہر سندھو کی جانب سے مسیحی ممبر سندھ اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے پر پیپلزپارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہا۔مسیحی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔

مزیدخبریں