نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی حکومت نے لداخ پر کنٹرول حاصل کر کے نئے قوانین متعارف کرانے کا خطرناک منصوبہ تیار کر لیا۔ بھارتی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے باعث لداخ کے عوام شدید پریشانی کا شکار اور لداخ کے عوام کی شناخت خطرے سے دوچار ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ میسر نہیں۔ مودی سرکار کے غیر منصفانہ اور غیر جمہوری اقدامات پر لداخ میں مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے بعد بھارت اب لداخ میں بھی یہی عمل دہرا رہا ہے اور بھارتی حکومت کے غیر منصفانہ اقدامات کے باعث لداخ ایک المیے کی شکل جنم لینے لگا ہے۔
بھارتی حکومت کا لداخ پر کنٹرول کیلئے نئے قوانین متعارف کرانے کا خطرناک منصوبہ
Apr 14, 2024