ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں ، بات چیت چل رہی ہے،شیر افضل مروت 

پشین ( نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماء شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں شرکا کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔پشین میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کے شرکاء￿  سے خطاب کے لیے شیر افضل مروت جب اسٹیج پر آئے تو شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا بھی کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...