تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے چینی فرم کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

لاہور( این این آئی)پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ نے چینی فرم ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ 200 ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیئییہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا۔اس منصوبے سے نمایاں طورپرکم لاگت پرسالانہ 400 ملین یونٹ بجلی پیدا  ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔جنریشن کمپنی جنکوIIIکی زمین زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  کی مہم کو تقویت دیتا ہے،اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن