کینیڈین وزیراعظم کا ایک بارپھرہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات پر زور 

Apr 14, 2024

اوٹاوا(کے پی آئی ) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں کینیڈین سرزمین پر خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے ملک کے تمام شہریوں کے حقوق اور آزادی کے دفاع کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈونے کینیڈا کے انتخابی عمل میں غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے ایک اعلی سطحی عوامی انکوائری میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ پچھلی حکومت بھارتی حکومت سے خوش تھی۔انہوں نے یہ بیان میڈیا کے اس سوال کے جواب میں دیا کہ ان کی حکومت نے 2019اور2021کے انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی انٹلی جنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیاکیا۔بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال اس وقت کشیدہ ہوگئے جب جسٹن ٹروڈونے گزشتہ سال 18جون کو سرے شہر میں ایک گردوارہ کے باہر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

مزیدخبریں