ایران سے ہزاروں کی تعداد میں افغان بچوں کی ملک بدری

تہران (این این آئی)ایران سے ہزاروں کی تعداد میں افغان بچوں کو ملک بدر کیا گیا۔ گزشتہ برس 20 ہزار سے زائد افغان بچے ایران سے ملک بدر کیے گئے۔ 2024 میں اب تک 900 افغان بچوں کو ایران سے ملک بدر کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بچے غربت کے باعث غیرقانونی طریقے سے ایران گئے تھے۔سرحدی کمانڈر کے مطابق ایران سے روزانہ تقریباً تیس سے چالیس لاوارث بچے نمروز واپس آتے ہیں، گزشتہ سال بے دخل کیے گئے بیس ہزار بچے ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوئے۔ملک بدر کیے گئے ایک افغان بچے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی مسائل سے تنگ آکر ایران گیا، ہم اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران گئے۔

ای پیپر دی نیشن