اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)تفتان بارڈر کوئٹہ مال بردار ٹرین کو حادثہ مال بردار (ٹریڈ ) ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ایک مال بوگی اور انجن بوگی پٹری سے اتری ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیئے ٹیم بنادی گئی ہے جو حادثہ کی وجو ہات جاننے کے لیئے کام کرہی ہے کہ حادثہ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر ہوا یا اس میں کوئی دہشت گردی کا عنصر شامل ہے رپورٹ تیار کرکے وزارت داخلہ ریلوے حکام کو بھجوائی جائے گی ۔واضح رہے سہ ملکی ٹریڈ ٹرین پاکستان ، ایران ترکی کے درمیان چل رہی ہے اس کا ٹریک اسلام آباد تہران ،استمبول ہے معیشت کی بحالی کے لیئے یہ ٹرین معدنیات، نمک جپسم کوئلہ ودیگر سامان کا تبادلہ کرتی ہے۔