کے الیکٹرک کراچی میں میونسپل چارجز سے  50 فیصد واجبات کی کٹوتی کرے گی

 کراچی (این این آئی) کے ایم سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ میونسپل ٹیکس وصولی سے متعلق ہونے والا معاہدہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کی جانب سے رپورٹ اور معاہدہ جمع کرادیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 28 مارچ کو ہدایت دی گئی تھی کہ کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان میونسپل چارجز وصولی سے متعلق معاہدہ پیش کیا جائے، معاہدے کے ساتھ چند دستاویزات بھی جمع کرائے گئے ہیں جن میں 16 جون 2008 کو سی ڈی جی کے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن، یوٹیلیٹی بلز، بجلی کے بلز اور میونسپل ٹیکس سے متعلق قرار داد شامل ہے۔کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو میونسپل چارجز وصولی کے لئے کلیکٹنگ ایجنٹ مقرر کیا جاتا ہے، کے الیکٹرک کنزیومر سے کے ایم سی کی جانب سے طے کردہ چارجز اپنے ماہانہ بلوں کے ذریعے وصول کرے گی، کے الیکٹرک ماہانہ جمع ہونے والے میونسپل چارجز میں سے ساڑھے 7 فیصد رقم چارج کرے گی، اس کے علاوہ کے الیکٹرک جمع کئے گئے میونسپل چارجز میں سے کے ایم سی کے واجب الادا بجلی بلوں کی بھی کچھ رقم کاٹے گی جبکہ باقی رقم کے ایم سی کے اکاونٹ میں منتقل کردیئے جائیں گے۔معاہدے میں کہا گیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان ایک معاہدہ جو مخر الذکر کو KMC کے لیے متنازعہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز (MUCT) جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی اس کا ایک بڑا حصہ کٹوتی کرنے کی مجاز ہے۔ پاور یوٹیلیٹی ایم یو سی ٹی کی بقیہ ماہانہ وصولی سے کے ایم سی کیخلاف اپنے بقایا بجلی کے واجبات کی مد میں 50 فیصد کٹوتی کرنے کا بھی حقدار ہے۔یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب کے ایم سی کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کے سامنے یہ معاہدہ عدالت کے پہلے حکم کی تعمیل میں صوبائی حکومت کے ایم یو سی ٹی کو کے ای کو آٹ سورس کرنے کے اقدام کیخلاف دائر درخواستوں کے ایک سیٹ پر پیش کیا۔جون 2022 میں دستخط کیئے گئے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ KMC نے جولائی 2022 تک بجلی کے بقایاجات کی مد میں کل 1.562 بلین روپے کا اعتراف کیا اور اسے کے ای ایٹ سورس معاہدے میں بتائے گئے طریقے سے کٹوتی کرے گا۔شہری ادارے اور پاور یوٹیلیٹی کے درمیان دستخط شدہ عدالتی دستاویز میں KMC کے وکیل کی فائل کے بعد تفصیلات عوامی سطح سے پوشیدہ ہیں۔معاہدے کے مطابق، کے ایم سی کی جانب سے اپنے ماہانہ بجلی کے بلوں کے ذریعے گھریلو اور غیر گھریلو صارفین سے MUCT وصول کرے گا اور کے ایم سی کی طرف سے وقتا فوقتا مطلع کیئے گئے صارفین کے زمرے کے مطابق چارج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن