حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں قیدیوں نے ہنگامہ کیا اور سرکاری کمبلوں کو آگ لگا دی۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں نے دیگر قیدیوں سے نہ ملنے پر ہنگامہ کیا۔ دو قیدیوں نے سلاخوں سے ٹکریں مار کر خود کو زخمی کر لیا۔ ایک قیدی نے سیفٹی ریزر سے خود کو زخمی کر لیا۔ ہنگامہ کرنے والے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔