شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 6جماعتی مینڈیٹ چور ٹولہ تحریک چلا کر ملک میں افراتفری پھیلانے سیاسی عدم استحکام اور معیشت کو برباد کرنے کے پرانے فارمولے پر عمل پیرا ہے پی ٹی آئی نے 2018میں پنجاب اور مرکز میں عوامی مینڈیٹ چوری کرکے حکومتیں بنائی اور اس چوری میں جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے عناصر ملوث پائے گئے تھے جنہو ں نے بعدازاں اعتراف بھی کیا تھا جبکہ سیالکوٹ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں پرزائیڈنگ آفیسر کو اغواہ کرنے جیسے واقعات رونما ہوئے پی ٹی آئی تحریک چلانے سے پہلے ان واقعات پر لائیو قوم کے سامنے معافی مانگے اختر ڈار نے کہاکہ ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی اپنے کارکنوں کا مینڈیٹ چوری کیا تھا جس کی نشاندہی جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کی تو عمران خان نے اسے پارٹی سے نکال دیا۔
6جماعتی مینڈیٹ چور ٹولہ تحریک چلا کر افراتفری پھیلاناچاہتاہے: اختراقبال ڈار
Apr 14, 2024