سرگودھا(نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی اور فراہمی کے اوقات کار میں پریشر انتہائی کم ہونے سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گے۔سرگودھا اور گردونواح میں ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے ایام میں سوئی گیس کی سپلائی جاری تھی جن کے بعد ایک بار پھر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ فراہمی کے اوقات کار میں بھی پریشر انتہائی کم ہونے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے اور لوگ تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔