ریسکیو نے عیدالفطر کے ایام میں 978 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا:رفعت ضیا  

Apr 14, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر میاں رفعت ضیا نے عیدالفطر کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے عیدالفطر کے ایام میں978 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ان میں 347 ٹریفک حادثات، 521 میڈیکل ایمرجنسی، 15  فائر ایمرجنسی، 37 کرائم کیس اور 58 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 937 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 468 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 469 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹریفک حادثات میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 8.38 منٹ رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 62 مریضوں کو شفٹ کیا،اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 405 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ میاں رفعت ضیا نے کہا عیدالفطر اور ضلع بھر میں نماز کے بڑے اجتماعات پر 29ایمبولینسز، 17فائر وہیکلز اور 5 سپیشل ریسکیو وہیکلزکے علاوہ 16 موبائل ریسکیو پوسٹیں اور 550سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔

مزیدخبریں