گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی ہدایت پر عید کے موقع پرگوجرانوالہ میں فراہمی و نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے واسا کا تمام آپریشن سٹاف متحرک رہا ۔ شہریوں نے عید الفطر کے موقع پر مسلسل ڈیوٹی انجام دینے پر ایم ڈی واسا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ سیوریج، واٹر سپلائی، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کی عید کی تعطیلات منسوخ رہیں۔ سیوریج،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کا سٹاف 12 گھنٹے فیلڈ میں متحرک رہا ۔ اوور فلو کی شکایت پر سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ فوری آپریشن کیا ۔ سیوریج کے نظام کی بحالی کے لیے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے خدمات انجام دیں۔ عید کے پہلے روز مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی درجنوں شکایات کا ہنگامی ازالہ کیا گیا ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی جانب سے شکایات کے ازالے کیلئے مانیٹرنگ جاری رہی ۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی طرف سے واسا افسران اور ملازمین کو سپیشل ہدایت کی گئی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مساجد اور عید گاہوں کو جانے والے راستوں پر کہیں بھی سیوریج کاپانی کھڑا نہ اور نہ ہی کوئی سیوریج بند ہو۔اور شہرکے تمام ٹیوب ویل 12 گھنٹے چلائے جائیں تاکہ شہریوں کو پانی وافر مقدار میں حاصل ہو ا۔
گوجرانوالہ: عید کے موقع پرنکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے واسا کا عملہ متحرک رہا
Apr 14, 2024