راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے رات گئے ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا،ایس ڈی پی او مری اور ایس ایچ او مری بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے مری میں سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک ڈیوٹی کو چیک اور بریف کیا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقامات اٹھائے جا رہے ہیں،سیاحوں کا ہزاروں کی تعداد میں ملکہ کوہسار کا رخ کرنا، راولپنڈی پولیس کے اعلی سیکورٹی انتظامات کی غمازی کرتا ہے،سیکیورٹی کے امور پر خصوصی توجہ کے لیے افسران وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،سیاحوں کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کے افسران خود فیلڈ میں رہ کر نگرانی کر رہے ہیں،شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔