امت مسلمہ اتحادواتفاق سے لیس ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے، سمیع اللہ حسینی 

راولپنڈی  (جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحب زادہ پیر سمیع اللہ حسینی عمرہ کی عدیم المثال سعادت کے  بعد وطن لوٹ آئے ۔عید کے یادگار لمحوں میں اسلام آباد کے بین الالقوامی ہوئی اڈے پر دوستوں ، احباب اورارادت مندوں نے انکا استقبال کیا۔صاحب زادہ پیر سمیع اللہ حسینی نے مسجد نبوی اور حرم شریف میں فلسطین ،کشمیر اور اہل وطن کے لیے خصوصی دعائیںکیں۔ دریں اثنا عمرہ کی مبارک باد دینے والوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا کہ امت مسلمہ اتحاد' اتفاق' اخوت اور رواداری کی دولت سے لیس ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ مسلم حکمرانوں نے لمحہ موجود کو ضائع کر دیا تو پھر مسلمانوں کی داستانیں کتابوں کے لیے رہ جائیں گی۔ انہوں نے اہل غزہ اور اہل کشمیر کے جذبہ حریت کو سلام پیش کیا۔: پیر سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ 38 ہزار شہادتوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود فلسطینیوں کے ھمالیہ سے بلند حوصلے ہیں۔ فلسطینی بہن بھائی مسلم قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کب اتحاد اور اتفاق کا نشان بن کر اسلام مخالف قوتوں سے بدلہ لیں

ای پیپر دی نیشن