اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی نقدی ، طلائی زیورات ،گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے تھانہ آبپارہ کو شاہ زیب واہلہ نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس فور میں میرے گھر کے تالے کنڈیاں توڑکر ایک لاکھ 22ہزار روپے کی نقدی ،300یورو،200اماراتی درہم ،طلائی زیورات ،گھڑیاں،پرفیوم کل مالیتی دس لاکھ 42 ہزارروپے روپے چوری کرلئے گئے تھانہ کھنہ کو مستان شاہ نے بتایا کہ عید منانے کے بعد بلال ٹاؤن میں گھر آئے تو دیکھا کہ مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اورگھرسے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ،تین لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ہیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کو محمد سعید خان نے بتایا کہ فراش ٹاؤن میں میرے گھر کا تالا توڑکر 15ہزار روپے کی نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے تھانہ سیکرٹریٹ کو آفتاب عالم نے بتایا کہ لیک ویو میں گرین ایریا سے میری کار نمبر RIV 1031چوری ہوگئی تھانہ کوہسار کو فیصل ظاہرنے بتایا کہ میری کرولا کارنمبرVB 812 بلیو ایریا سے چوری ہوگئی تھانہ سیکرٹریٹ کو وقاص نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبر RIN 8252 چوری ہوگیاتھانہ کوہسار کو محمد صفدر نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبر ABX 7260 چوری ہوگیا ۔
اسلام آباد میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں ،شہری نقدی،زیوارت سے محروم
Apr 14, 2024