اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ نگران حکومت نے اپریل کے لئے بجلی کے فی یونٹ چار روپے ستاون پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نیپرا کی سائٹ پر نوٹیفیکشن بھی موجود ہے لیکن گذشت? روز وفاقی وزیر بجلی و پانی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ان کی کوشش سے اڑھائی روپے بجلی سستی کی گئی ہے جو کہ سفید جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ۔ اس وقت موصوف وزیر ہی نہ تھے ۔ تین سو بجلی کے یونٹ مفت مہیا کرنے کا وعدہ کر کے ساڑھے چار روپے فی یونٹ مہنگی کرنے پر جشن منا رہے ہیں حالانکہ سب جانتے ہیں کہ وزیر صاحب کے بس میں نہیں ہے۔ کہ وہ بجلی مہنگی یا سستی کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی کوشش کے باوجود مفت بجلی مہیا کر نا ختم نہ کیا جا سکا ۔ اور نہ ہی بجلی کی چوری روکی جا سکی ۔ آئیسکو میں سب سے کم لائن لاسز یعنی 9 فی صد ہیں جبکہ دیگر کمپنیوں میں پچاس فی صد تک ہیں۔ ۔ آئیسکو کے صارفین دیگر جگہوں پر بجلی چوری ہونے کے بل بھی ادا کرتے ہیں۔ وزیر صاحب کو اس پر توجہ دینی چاہیے ۔ مفت بجلی مہیا کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے حکومت ملازمین سمیت دیگر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرے۔
بجلی مہنگی کر کے سستا کرنے کا پروپیگنڈہ کیوں کیا جا رہا ہے،اجمل بلوچ
Apr 14, 2024