بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کاقتل قابل مذمت ہے ، سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسافروں کے واقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی اور سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر راجہ شکیل عباسی،پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما راشد چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کاقتل اور دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کیخلاف پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ بلوچستان میں اس نوع کے واقعات کاسدباب کیاجاناضروری ہے جبکہ راشد چوہان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف ۔صدرمملکت اور وزیراعظم واقعے کافوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران ک کیفرکردار تک پہنچایا جائے، رہنماؤں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گیارہ شہریوں کی شہادت پر انکے لواحقین سے بھی ہمدردی کااظہار کیاگیا اور کہا گیا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ دکھی خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن