راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان راولپنڈی پولیس نے بیاں جاری کیا ہے کہ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کھمبے کے ساتھ لٹکتی ڈورکو ہاتھ لگانے پر اسامہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیانوجوان کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق زخمی نوجوان علاج معالجے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ہے نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ، نوجوان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ،ترجمان پولیس
Apr 14, 2024