راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین امن کمیٹی سفیرامن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان سب سے زیادہ مقدم ہے قانون کے حاکمیت سے کوئی بالا نہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کے ہاتھ مضبوط کرنا ہر شہری ہرادارے کی ذمہ داری ہے۔ پاک افواج پنجاب پولیس ریاستی ادارے ہیں ان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ ان دونوں ریاستی اداروں کی ملک کے لیے دی جانے والے قربانیاں بے مثال ہیں غلط فہمی پر اگرشفاف تحقیق کر لی جائے تو سارے خدشات دور ہو جائیں گے۔ پاک افواج سرحدوں کی پنجاب پولیس معاشرے کی محافظ ہوتی ہے۔پاکستانی قوم بلا تفریق زبان مسلک اپنے غیور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی ممبران سے گفتگو کر تے ھوئے کیا۔ اظہار بخاری نیپولیس افسران کی بہترین کارکردگی و ایمانداری کو اصلاح معاشرہ کے لیے نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایماندار پولیس افیسر معاشرے کے لیے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ۔