21اپریل کو پورے حلقے میں شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، فلک شیر اعوان 

 چکوال(نامہ نگار) حلقہ پی پی22پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک فلک شیر اعوان نے بتایا کہ 21اپریل کو پورے حلقے میں شیر کی دھاڑ سنائی دے گی اور تلہ گنگ ضلع کو فعال کرنے کیلئے تمام م سائل بروئے کار لائے جائیں گے۔  حلقہ پی پی22مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن بروال کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گلشن بروال کارنر میٹنگ امیدوار ملک فلک شیر اعوان مسلم لیگ ن پوری برداری گلشن بروال کی جس میں ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ حاجی ریاض ، ریٹائرڈ ٹیچر سکول ظفر  ڈینٹل ڈاکٹر فاروق الحسن ،حاجی غلام بروال اور پی ٹی آئی کی تمام یوتھ ایکٹیو رہنما عاطف سب نے ملک فلک شیر اعوان کے ساتھ دعا خیر کر دی اس میں گاؤں کے لوگوں کا نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ملک فلک شیر اعوان صاحب ہمارے گھر کے ہیں تو ان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن