نائب تحصیلدارحضرو کی کا رروائی، گرانفروشوں کو 70ہزار جرمانہ 

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ڈی سی اٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار ملک عامر نے حضرو سمیت دیگر علاقوں میں اشیاء خردو نوش کی چیکنگ کے دوران عوام سے سرکاری ریٹوں کے بجائے اپنے ریٹ پر اشیا فروخت کرنے والے تاجروں پر تقریبا 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور  ان تاجروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پھر بھی وہ باز نہ ائے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں اخراج تحسین پیش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...