مظفرآباد(نامہ نگار)گھر کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی نو سالہ بچہ بہترین علاج معالجہ کے بعد صحت مند ہو کر عید کے موقع پر اپنے معالجین کا شکریہ ادا کرنے سی ایم ایچ پہنچ گیا،سی ایم ایچ مظفرآباد شعبہ انتہائی نگہداشت میں گھر کی تیسری منزل سیگر کر موت وحیات کی کشمکش کے شکار بچے کو تین مہینے کے علاج معالجہ کے بعد بچا لیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی دوسرے دن شعبہ انتہائی نگہداشت میں نو سالہ زوہیب جو کہ آئی سی یو وارڈ میں تقریبا 45 دن وینٹیلیٹر پر رہا تھا اور تقریبا تین ماہ سے زائد عرصہ سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیر علاج رہا۔مکمل صحت یاب ہو کر گھر روانہ کر دیا گیا تھا۔بچہ تیسری منزل سے گر گیا تھا جس کے بعد اس کے دماغ میں شدید چوٹ پہنچی تھی۔ اس کا آپریشن کیا گیا اللہ کے فضل و کرم، ڈاکٹرز کی شبانہ روز محنت ، سٹاف کی کاوشوں اور کمانڈنٹ سی ایم ایچ برگیڈیر زائد حسین کی زیر نگرانی، انچارج آئی سی یو میجر محمد مظہر الحق اور ڈاکٹر طلحہ کی کاوشوں کے بدولت بچہ مکمل صحت یاب ہو کر گھر روانہ کر دیا گیا تھا۔
نو سالہ صحت مند ہو کر عید کے موقع پر معالجین کا شکریہ ادا کرنے سی ایم ایچ پہنچ گیا
Apr 14, 2024