لوئر بلٹ کی محرومیوں کی اصل وجہ سیاسی کھینچا جھپٹی،سیاسی کشتی ہے،راجہ شہزاد 

Apr 14, 2024

 نیومری( نامہ نگار ) نیو مری کی سماجی شخصیت راجہ شہزاد اتفاق نے لوئر بیلٹ کی محرومیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی نئی حکومت آتی ہے وہ گزشتہ حکومت کے ترقیاتی پروجیکٹس کو نہ صرف کالعدم قرار دے دیتی ہے بلکہ زیر تعمیر یا منظور شدہ منصوبوں کو بھی روک دیتی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ لوئر بیلٹ میں پانی اور گیس کے پائپ جگہ جگہ زینت ارض بنے نظر آئیں گے، اور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہوں گی۔ گزشتہ دنوں نیو مری میں ایک پریس کانفرنس میں لوئر بیلٹ کے حوالے سے سابقہ پروجیکٹس کو فرسودہ اور ذاتی مفاد کا لیبل لگا کر کالعدم قرار دینا علاقے کے ساتھ زیادتی ہے۔ موجودہ حکومت نے لوئر بیلٹ کے لئے جتنے بھی عوامی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عوام بلا تفریق ان کو سراہے گی اور ہر ممکن تعاون بھی کرے گی لیکن گزشتہ حکومت کے عوامی مفاد کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چائیے۔ اس روایت کو اب ختم ہونا چائیے کہ جو بھی حکومت منتخب ہوتی ہے وہ گزشتہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو روک دیتی ہے۔ اس کا نقصان علاقے اور عوام کو ہوتا ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی زندہ مثال لوئر بیلٹ ہے کہ جو دارالحکومت سے محض 45منٹ کی مسافت پر ہونے کے باوجود چراغ تلے اندھیرا کی بہترین مثال ہے۔  

مزیدخبریں