کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں سابق بلدیاتی ارکان تاجروں اور شہریوں نے انجینئر قمراسلام راجہ کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کا سربراہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،ظفرعباس مغل،شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،پرویز اختر منہاس، مسعود احمد بھٹی، چوہدری توقیراسلم،راجہ افتخار بکھڑال،ناصر ولایت،جبران صفدر کیانی ،وقاص گجر،حق نواز ارائیں،نمبردار اسد عزیز،توفیق تاج کیانی،صوبیدار میجر عبدالرزاق،چوہدری فہد جمیل و دیگر نے انجینئر قمراسلام راجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ایک کارکن کو اہم ذمہ داریاں دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔
انجینئر قمراسلام راجہ کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونے پرمبارکباد
Apr 14, 2024