محکمہ شاہرات کے اہلکار  عید الفطر میں بھی  عوامی خدمت میں مصروف رہے

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) پاک فوج، ریسکیو 1122، میونسپل کارپوریشن، محکمہ برقیات، محکمہ شاہرات کے اہلکاران نے عید الفطر کی تین چھٹیوں کے باوجود ریاست اور ریاستی عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف رکھا،فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ڈی آئی جی، ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیک از خود نگرانی کرتے رہے جبکہ م?یر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے بھی حسب سابق خطیب شہر کی دستار بندی سمیت صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا۔ محکمہ برقیات کے ایس ڈی او خواجہ حذیفہ احمد بھی متحرک رہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو قابو میں رکھا۔ بیرون آزاد کشمیر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد دارالحکومت مظفرآباد اور دیگر مضافاتی علاقوں میں پہنچی۔ جن کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس سمیت دیگر اداروں نے شاندار کردار ادا کیا۔ سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین  تھے

ای پیپر دی نیشن