علمائے کرام قرآن مجید کے سائنسی انکشافات کو موضوع بحث بنائیں، خرم نواز گنڈاپور

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لیوا ہر شخص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآن اور سائنس کے موضوع پر شہر اعتکاف میں ہونے والے خطابات کی سیریز ضرور سنے۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے داعیان دین کو اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے ایک نیا موضوع، دائرہ تحقیقی اور خطابات کا ایک نیا ٹرینڈ دیا ہے۔ علمائے کرام، آئمہ مساجد و خطبا حضرات فروعی بحثوں کی بجائے قرآن مجید کے سائنسی انکشافات کو موضوع بحث بنائیں۔ قرآن ہمارا ایمان بھی ہے اور ہمارا فخر بھی ہے۔ علمائے کرام نئی نسل کے قلوب و اذہان کو دین کی طرف مائل کرنے کے لئے ان کے میلانات اور استعداد کے مطابق مکالمہ اور مطالعہ کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں جو خطابات کیے علمائے کرام سے استدعا ہے کہ وہ انہیں ایک بار ضرور سنیں، ان خطابات سے ثابت ہوتا ہے اسلام ہی جدید دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن