فتح جنگ (نامہ نگار) دو ہفتے قبل ڈھرنال اور ملحقہ علاقوں میں بارش آندھی اور شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلیں بالخصوص گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی متاثرہ علاقے میں چھ سے آٹھ انچ تک ژالہ باری ہوئی جس سے باغات سبزیاں اور گندم کی فصل مکمل ختم ہو گئی تھی جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے حکومت اور محکمہ زراعت کی بے حسی کے اب تک کسی ذمہ دار حکومتی نمائندے یا کسی بھی متعلقہ افسرنے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی پیپلزپارٹی کسان ونگ کے صدر خان آصف حیات خان نے کہا ہے کہ کاشتکار پہلے ہی زمینداری کو خیر باد کہہ رہے ہیں کیونکہ فصلوں سے بچت تو کیا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا کھاد بیج ڈیزل اور دیگر اخراجات پورے کرنے مشکل ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر متاثرہ علاقے کا سروے کرائے اور متاثرہ کاشتکاروں کو ان کے نقصان کے ازالہ کیلئے مالی معاونت کرے۔