حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حضرو ہسپتال میں ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے عوام کو علاج کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چار سال قبل منظور کیا گیا ٹراما سینٹر کی تعمیر نہ ہونا حکومتوں کی نااہلی ہے پنجاب حکومت پہلی فرصت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ٹراما سینٹر کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ عوام اپنا علاج اپنے علاقے کے ہسپتال سے کرا سکیں مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے سیاست اپنے لیے نہیں بلکہ حلقے کے عوام کے لیے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے روز معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین کونسل ہارون قیصر خان ملک اعجاز ملک نوشیرواں ملک اکمل شفیق ملک عامر عتیق الطاف خان لودھی ملک شمشیر اسلم ملک محمد حسین ملک عارف طارق ٹوانہ ڈاکٹر بلال ڈاکٹر احسان ڈاکٹر جاوید خان کے علاوہ بڑی تعداد میں مغززین علاقہ موجود تھے