مری(بیورو رپورٹ)عیدالفطر تعطیلات کے موقع وطن عزیز کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسارمری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا، مال روڈتل دھرنے کی جگہ نے رہی، موسم بھی انتہائی دلفریب ہے،تمام تفریحی مقامات کی رونقیں عروج پرپہنچ گئی،سیاح خوبصورت نظاروں اوردلفریب موسم سے بھرپور لطف اندوزہورہے ہیں جبکہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری مختلف مقامات پر13 ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیئے گئے ہیں،کمشنر راولپنڈی عامرخٹک بھی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مری پہنچ گئے ڈپٹی کمشنرمری آغاظہیر عباس شیرازی نے مری میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی، مری میں عید الفطر کے تیسرے دن ملک بھرسیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیاعیدالفطر کے پہلے دن دوپہر کے بعد سے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوچکاتھا، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر تیمورخان نے بتایا ہے ہے کہ مری میں 5000 گاڑیوں کی پارکنگ گنجائش ہے، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کوبرقرارکھنے کیلئے عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ مزید 03 ڈی ایس پی/سرکل انچارجز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں سی ٹی او تیمور خان اور ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی مری میں ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو مختلف شاہراہوں پرسنگل سائیڈ پر پارک کروائی جارہی ہے،ایس ٹی اومنیر ہاشمی کے مطابق مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے، سی ٹی اونے کہا کہ محفوظ سفر کیلئے مری میں آنیوالے سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں،جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دبا ہے،سی ٹی اورایس ٹی نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اورپارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پر ہی کریں، ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں۔
عیدالفطر پر سیاحتی مقام ملکہ کوہسارمری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا
Apr 14, 2024