چک بیلی خان (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی و چیئرمین آئیسکو انجینئر قمر السلام راجہ نے سب ڈویژن چک بیلی خان کے چونتیس دیہات میں وولٹیج کی کمی کے پیش نظر دُگنی پاور کے ٹرانسفامرز لگانے کی منظوری دے دی ہے جن دیہات میں دُگنی پاور کے ٹرانسفامرز کی منظوری دی گئی ان میں جھرکی ،ملوکڑہ ،ڈھوک ہمت ،ڈھوک مقیم ،مہوٹہ ،میانہ موہڑہ ،رنوترہ ،حکیمال ،مورجھنگ ،ڈھوک سید ،ڈھوک گجری ،پاپین ،ڈھوک بہادر ،بھال ،رلہ ،وریامہ ،پیال ،روپڑ کلاں ،مصریال ،تترال ،بوڑہا بدہال ، دھندہ محمودہ ،ٹھکریاں ،پنڈوڑی ،وینس ،چک امرال ،باہیا اور بیلا شامل ہیں ادھر ممبر قومی اسمبلی قمرالسلام راجہ اور ایم پی اے چوہدری نعیم انور کی کاوشوں سے چک بیلی خان کی تمام گلیوں کو نئے طرز پر بنانے کے لئے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا اس حوالے سے خصوصی سروے ٹیم نے چک بیلی خان کے مختلف علاقوں میں گلیوں ،بازاروں اور سیوریج نظام کا جائزہ لیااس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ضیاء احمد راجپوت ،چوہدری شہیر علی نیاز اور چوہدری سفیر علی نیاز سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان موجود تھے ۔
چونتیس دیہات میںٹرانسفامرز لگانے کی منظوری دے دی گئی
Apr 14, 2024