سید طلحہ فاروق شاہ کو رہا ،بوگس ایف آئی آر خارج کی جائے، شجاع حیدرلنگاہ 

پنڈدادنخان (نامہ نگار )ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین ملک شجاع حیدرلنگاہ صدر سیار گل اٹک سنیئر نائب صدر نذر حسین چوہدری تلہ گنگ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل امتیاز خان جہلم ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نعیم عباس کلرکہارسیکرٹری فنانس سید افطار کاظمی ٹیکسلا و دیگر عہدہ دران و ممبران نے چوآ سیدن شاہ پریس کلب کے چیئرمین و سنیئر صحافی سید طلحہ فاروق پر درج جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید طلحہ فاروق ایک اچھی شہرت کے نیک نام صحافی ہیں ان کی گرفتاری پر راولپنڈی ڈویژن بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب  آئی جی پنجاب  اور آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ سید طلحہ فاروق شاہ کو فی الفور رہا کرکے بوگس ایف آئی آر خارج کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن