چکوال(نامہ نگار)قصبہ ڈھوک میاں محراب داخلی ڈھوڈا تحصیل چکوال علاقہ تھانہ ڈوہمن چکوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات خاوند نے بیوی کو قتل کردیا۔ ملزم الفت نصیر نے تیز دھار آرلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا اور قتل کرنے کے بعد موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ڈھوڈا ڈوہمن میں لرزہ خیز قتل کی واردات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کا فوری نوٹس لیا۔ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر امجد محمود ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن چکوال، انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،۔کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیم کو بھی موقع پر بلوالیا گیا جسکے ذریعے تمام تر شواہد اکھٹے کیے گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر جسکو آئندہ ڈی ایچ کیو برائے پوسٹ مارٹم بھجوادیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ عناد گھریلو ناچاکی ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ریڈ کئے جارہے ہیں، مقدمہ درج، پولیس مصروف تفتیش ہے۔