مری(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیت،مری کے سنیئرصحافی واصلاح معاشرہ مری کے اہم رکن،حاجی ارشد عباسی،امجدعباسی کے بھائی اوررافع عباسی کے والد محترم بابو صفدر عباسی طویل علالت کے بعد وفات پاگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی علاقہ بڑا ہوتر مسیاڑی میں سپردخاک کردیا گیا،مرحوم کی پہلی نمازجنازہ ان کی وصیت کے مطابق مری شہر کے گورنمنٹ ہائی سکول مری کے گراؤنڈ میں شام ساڑھے پانچ بجے اداکی گئی جبکہ ساڑھے آٹھ بجے انکی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں بڑا ہوترمسیاڑی مری میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفترعباسی،انجمن فلاح معاشرہ کے رہنما مرزا آصف بیگ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمدعباسی،جنرل سیکرٹری سجاد احمدعباسی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کے صدر اورنگزیب عباسی،جنرل سیکرٹری سید تاج حسین بخاری،سینئر صحافیوں طفیل عباسی،حیدرعلی مغل، حنیف خان ترک،محمدعتیق عباسی،سہیل راجپوت ،خواجہ وامق اقبال،واجد عباسی،اراکین مری پریس کلب کے علاوہ مذہبی،سیاسی،سماجی،صحافتی،کاروباری شخصیا ت،سول سوسائٹی،وکلا،اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم ایک انتہائی شریف النفس،خوش اخلاق اور ہمدرد شخصیت تھے، شرکانے دعاکی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورپسماند گان کو صبرجمیل عطا فرمائیں،آمین۔