کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں،چوآخالصہ، چوکپنڈوری،شاہ باغ،دوبیرن کلاں،سرصوبہ شاہ،سموٹ و دیگر تمام چھوٹے بڑے دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عید کلرسیداں کی بستی سروہا میں جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق نے عید کلرسیداں کے قریب آبائی گاؤں سموٹ میں ادا کی۔رمضان کے پورے مہینہ میں لوگوں کو لوٹنے والے منافع خوروں نے عید پر بھی لوٹ مار جاری رکھی مرغی کا گوشت 850 مٹن 2200 اور بیف 1000 جبکہ ٹماٹر 300 روپے فی کلوفروخت ہوتے رہے۔ رمضان کے مہینہ بھر سینکڑوں بھکاریوں نے کلر سیداں کو اپنا مسکن بنائے رکھا اس بار یہ عید پر بھی بازاروں میں دندناتے پھرتے رہے خواجہ سراؤں کا روپ دھارے مرد حضرات نے بھی خوب دیہاڑیں لگائیں۔
منافع خوروں نے عید پر بھی لوٹ مار جاری رکھی
Apr 14, 2024