سینئر صحافی سید طلحہ فاروق کی من گھڑت مقدمہ میں گرفتاری کی مزمت

کلرسیداں(نامہ نگار)پریس کلب کلرسیداں نے چوآسیدن شاہ کے سینئر صحافی سید طلحہ فاروق کی من گھڑت مقدمہ میں گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر وار قرار دیا ہے۔ پریس کلب کلرسیداں کے صدر دلنواز فیصل،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ سید طلحہ فاروق چوآسیدن شاہ کے نہ صرف سینئر صحافی ہیں بلکہ ان کا خاندانی پس منظر بھی ان کی شرافت اور دیانتداری کی گواہی دیتا ہے ۔گزشتہ ماہ سید طلحہ فاروق نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو پولیس ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے رپورٹنگ گی مگر ضلعی پولیس چکوال نے اپنی ناکامیوں اور خامیوں کو درست کرنے کی بجائے صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔ یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے وزیراعلی پنجاب اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن