حکومتی ترجیحات محض سیاست تک محدود ہو کر رہ گئیں،ملک عابد داؤد 

Apr 14, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار)سابق چیئرمین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ شہریوں کی بلا امتیاز خدمت ان کا مشن ہے خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں جب بھی اللہ نے موقع دیا پہلے سے بڑھ کر فتح جنگ کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے عید الفطر کے موقع پر فتح جنگ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکا ر ہے حکومت کی ترجیحات محض سیاست تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں صنعت کار اور سرمایہ دار پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں جو لوگ کاروبار کرنا بھی چاہتے ہیں بیوروکریسی کے رویہ ہر شعبہ میں کرپشن اور رشوت ستانی کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے بیرون ملک کو ترجیح دے رہے ہیں حکومت اور ریاستی اداروں کو معاشی استحکام کیلئے زرعی شعبہ پر بھر پور توجہ دینا ہو گی جبکہ صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کر کے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہو نگی ہمارے ہمسایہ ممالک معاشی ترقی میں ہم سے اس لئے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ قومی سوچ کے حامل اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مخلص ہیں سرمایہ داروں صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو مکمل تحفظ اور ان کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہمارے ملک بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو جانے سے جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے اہل اقتدار اور با اختیار اداروں کو معاشی خوشحالی کیلئے امن و امان،سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول،کرپشن کے خاتمہ،توانائی بالخصوص بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہو گی تب ہی ملک میں معاشی استحکام آسکتا ہے اور ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔

مزیدخبریں