ریسکیو 1122 مری کے اہلکار بروقت خدمات مہیا کر رہے ہیں،کامران رشید 

Apr 14, 2024

مری(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئرکامران رشید نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 مری کے اہلکار عیدالفطر کے تیسرے دن بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروسز مہیا کر رہے ہیں، اس سلسلے میں الرٹ جاری کیاگیا ہے جس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانا ہے انہوں نے کہا کہ مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،چھرہ پانی آر ایم کے روڈ،سترہ میل ایکسپریس وے کے علاوہ سیاحتی مقام نیو مری،کجھٹ ایکسپریس وے اپر جیھکاگلی روڈ،کالی مٹی باڑیاں روڈ،اوسیاہ اپر دیول روڈ،گھوڑا گلی،چھتر جی ٹی روڈ،بھوربن روات،وائلڈ لائف پارک بانسرہ گلی،سلگراں ویلی پارک،مانگاہ ایکسپریس وے پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں، ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز جن میں لوئر ٹوپہ،جیھکاگلی،کلڈنہ چوک،جی پی او چوک، سنی بنک،سترہ میل اور کشمیرپوائنٹ کے مقام پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مری میں 13 ایمرجنسی ایمبولینسز،6 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیکس پر دو سو پچاس سے زاہد ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے 4 اضافی ایمرجنسی ایمبولینسز سمیت 56 ریسکیو اہلکاروں کو ضلع مری کے مختلف سیاحتی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جو دوران عید الفطر ضلع مری میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں