پولیو اہلکاروں سے  تعاون کرکے بچوں کو پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں

پشاور(بیورو رپورٹ)سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے عید کے دوران انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا، وہ مختلف چیک پوسٹوں اور ٹال پلازوں پر مامور پولیو اہلکاروں سے ملے اور عید کے دوران ہونے والی بچوں کے نقل و حمل کے دوران ان کو ضروری ویکسین پلانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیو اہلکاروں کو عید کے پُرمسرت موقع پر فرائض انجام دینے پر داد دی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے پولیو کمپین میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو عید کی مبارکبادے کر ان کے ساتھ گل مل گئے۔انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو گاڑیوں میں ویکسین پلانے کا معائنہ بھی کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے اس موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے اور عوام عید کے موقع پر آمدو رفت کے دوران پولیو اہلکاروں سے  تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں۔ انہوں یہ بھی بتایا کہ عید کے دوران بڑی سطح پر نقل حمل ہوتی ہے اور بچے ایک علاقے سے دوسرے میں جاتے ہیںایس موقعوںپر وہ اکثر پولیو ویکسین سے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ روڈوں کے چیک پوسٹوں پر طعینات پولیو اہلکاروں کے ساتھ گاڑی روک کر موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

ای پیپر دی نیشن