پشاور ( بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے عیدالفطر کے موقع پر صوابی جیل اور ڈرگ ری ہیب سنٹر شاہ منصور کا دورہ کیا۔ وہ قیدیوں اور مریضوں سے عید ملے اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نے عید کے پر مسرت موقع پر کہا کہ عید الفطر ہمیں رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ ہمیں اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
ہمیں دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے: ڈاکٹر طارق اللہ
Apr 14, 2024