پشاور ( بیورو رپورٹ )صوبائی سلیکشن بورڈ (پی ایس بی) کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز محمد عمران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں فلفور ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ محمد عمران پچھلے ایک سال سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔محمد عمران کا شاندار کیریئر تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے، جس کے دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں میں خدمات انجام دیں، نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کو وقت کے بدلتے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں ان کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا، ریڈیو کی دنیا میں ایف ایم ٹیکنالوجی سے صوبے میں پبلک سیکٹر میں 'پختونخوا ریڈیو' کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی براڈ کاسٹنگ کی شروعات ہوں، انٹرنیٹ اور ویب میڈیا کا آغاز ہو یا پھر نیو میڈیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے سیٹیزن جرنلزم جیسے رجحانات ہوں۔