رستم (نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا، ملزم گرفتار، تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ شہبازگڑھی کی حدود باغیچہ ڈھیری محلہ اکو خیل سے گزشتہ 2 ماہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان موسی ولد محمد عارف کی نسبت تھانہ شہباز گڑھی پولیس کو رپورٹ موصول ہوئی، ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی شفیع اللہ خان ہمراہ تفتیشی افسران نے سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اصل حقائق سامنے لائے اور واردات میں ملوث ملزم مقتول کے سسر اقبال ولد احسان اللہ ساکن باغیچہ ڈھیری محلہ اکوخیل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، گرفتار ملزم نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام راز اگل دیئے اور پولیس کو وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کی، گرفتار ملزم نے اپنے داماد موسی کو قتل کرکے لاش دفنا دیا تھا جسکی نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی لاش کو برآمد کرکے ورثا کو حوالہ کیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شہبازگڑھی میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا
Apr 14, 2024