سیالکوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ انتخابات میں مشکل حالات کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ عمران خان ہی قوم کی آخری امید ہیں اور وہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانیان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے لازوال تاریخ ساز قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑیں ڈالنا ممکن نہیں رہا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر، سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار سمیت کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی عید اس دن ہوگی جس دن بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل سے رہا ہونگے۔