وفاقی وزیر صنعت کی نوشکی میں گیارہ افراد کے قتل کی شدید مذمت    

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی کا نوشکی میں فائرنگ سے گیارہ افراد کے قتل کی مزمت اور اظہار افسوس کیا ہے ،بیان میں انہوں نے نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم انسانوں کے قتل پر بہت افسوس ھے ، وفاقی وزیر رانا تنویر  نے کہا کہ ہشت گردی کا شکار ہونیوالے افراد کے لواحقین کو اللہ پاک صبر دے قتل ہونے والے افراد کو جنت میں اعلی مقام دے ،  رانا تنویر  نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیںقرآن مجید میں ارشاد ھے جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا انسانیت کے دشمنوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن