ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ کو ایرانی مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت یا اس میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا تھا اور امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کا باہمی اور متناسب جواب دینے کا عزم کیا تھا۔ایران نے اسرائیل پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں کل ہفتے کی رات دیر گئے اسرائیل پر دھماکہ خیز ڈرون اور میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔ایک اسرائیلی اہلکار نے اتوار کے روز ’ٹائمز آف اسرائیل‘ اخبار کو بتایا کہ ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اہلکار نےمزید کہا کہ جنگی کونسل کے اجلاس کے دوران مقامی وقت کے مطابق 3 بجے ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ ایرانی حملے کے جواب پر تبادلہ خیال کرے گی۔ ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے کے مطابق حملے کے نتائج اور امریکی موقف کی روشنی میں ردعمل کا امکان کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے ایرانی حملے کا مقابلہ کرنے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مطمئن رہنے کو کہا ہے۔اپنی طرف سےاسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے رات کے وقت اسرائیل پر 300 سے زائد گولے داغے اور ان میں سے 99 فیصد کو پسپا کر دیا گیا۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی ایک بہت کم تعداد سرحد میں داخل ہوئی اور اس کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
اسرائیل پرحملے کے مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب
Apr 14, 2024 | 14:49