کراچی کے جوڑے نے منگنی کی تقریب فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وقف کر دی

زیادہ تر جوڑوں کی طرح اسماعیل طلحہ اور حمنہ ہمایوں نے بھی اپنی منگنی کو یادگار بنانے کے لیے بہت منصوبے بنائے تھے البتہ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے تناظر میں فلسطینی عوام کے ساتھ منفرد انداز میں اظہارِ یکجہتی کے لیے ان منصوبوں کو ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جمعہ کی رات کراچی کے ٹیولپ بینکویٹ ہال میں جب مہمانوں کی آمد شروع ہوئی تو انہوں نے نئے منصوبے کے پیشِ نظر خود کو فلسطینی کوفیہ رومالوں سے آراستہ کر لیا۔ میزبانوں نے انہیں کھانا اور لذیذ میٹھے پیش کئے۔البتہ مہمانوں نے "سلامی" کا نقد تحفہ جوڑے کو پیش کرنے کی روایت پر قائم رہنے کے بجائے یہ رقم غزہ فنڈ کے عطیے کے ڈبے میں ڈال دی جو فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جاری فوجی مہم کے متأثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی علامت تھا۔طلحہ نے کس طرح اپنی منگیتر سے منگنی کی تقریب کو یادگار بنانے پر تبادلۂ خیال کیا، یہ یاد کرتے ہوئے انہوں نے عرب نیوز کو بتایا، "ہماری بھی خواہشات تھیں۔ لیکن جب ہم نے فلسطین میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں، ماؤں اور بچوں کے ساتھ ناانصافی دیکھی تو سوچا کہ ہم ان تمام منصوبوں کو کیسے عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔"انہوں نے منگنی کی تقریب میں فلسطینی مقصد کو شامل کرنے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ہم نے سوچا کہ کیوں نہ فلسطین کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔"اگرچہ یہ خیال تمام مہمانوں کے لیے غیر روایتی تھا لیکن اس نے کچھ لوگوں پر دیرپا تأثر چھوڑا۔ جنید طارق ان میں سے ایک تھے۔انہوں نے عرب نیوز کو بتایا، "عموماً جب ہم ایسی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں تو موسیقی اور نئے موضوعات کی منصوبہ بندی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن میں نے اس تقریب میں جو دیکھا وہ بہت اچھا لگا۔ انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں کو یاد رکھا۔"انہوں نے مزید کہا، "مجھے یہ تصور بہت متأثر کن معلوم ہوا۔"تقریب کے جذبات سے لبریز طلحہ کے والد شیخ محمد نے نشان دہی کی کہ خوشی کے لمحات میں بھی فلسطینیوں کی حالتِ زار کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا، "یہ خوشی کا موقع ہے، ہر کوئی [ہم جانتے ہیں] یہاں جمع ہیں، کھانے پینے کی اشیاء پیش کی جا رہی ہیں لیکن خوشی کے اس موقع پر [غزہ کی صورتِ حال پر] ہمارا دکھ بہت زیادہ ہے۔"سفری صنعت کی ایک کامیاب کاروباری شخصیت نے فلسطینی عوام کو یکجہتی کا پیغام پہنچانے کی خواہش پر زور دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان ان کی جدوجہد میں مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔طلحہ کے والد نے کہا، "فلسطین کی صورتِ حال، اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم، جس طرح انہوں نے خواتین اور بچوں پر بمباری کی اور جس طرح سے وہ انسانیت کے خلاف جرائم کر رہے ہیں، اس سے ہمارے دل خوش نہیں ہو سکتے۔"انہوں نے فلسطین کے لیے یکجہتی اور حمایت کے اظہار میں ایک مہمان کو کوفیہ رومال پیش کرنے سے پہلے کہا، "ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔"

ای پیپر دی نیشن