پاکستان کی خوبرو اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق نقصانات بتادیئے۔اداکارہ درِفشاں سلیم کانجی ٹی وی پرگفتگو میں کہنا تھاکہ “میری نظر میں پسندکی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، نئی شادی کے ابتدائی دو ماہ کی چاہت کے عنصر بھی باقی نہیں ہوتا”۔اداکارہ نے کہا کہ “پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے”۔ “پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے”۔واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔